حنا ربانی کھر نے ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ قرار دیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260124-08-22
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھنک فیسٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز آج الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہو گیا۔افتتاحی سیشن میں پاکستان امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے سابق وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ ہے، امریکا اپنے پرانے اصول توڑ رہا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ چین ہمارا سٹریٹجک قابل اعتماد دوست ہے، مودی کا شکریہ نہ ادا کرنے سے ہم امریکا کے قریب ہوگئے، پاکستان نے چین سے ٹیکنالوجی سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا، چینی بیانات نہیں دیتے عمل کرتے ہیں۔سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکاسے اسپیس حاصل کر رہا ہے، ا سمارٹ لوگ تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہیں، افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کرنے کے خلاف ہیں، افغانستان کے ساتھ مستقل مزاج کی پالیسی رکھیں۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم اپنی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا ماحولیاتی منصوبے سے نکل گیا ہے، دنیا اور اْصول مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ولی نصر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ ہنی مون منا رہا ہے، یہ نہیں پتہ کہ پاکستان اس ہنی مون سے کیا حاصل کر رہا ہے، پاکستان پر چین کے ساتھ فوجی تعلقات پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔واضح رہے تھنک فیسٹ 2026 تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملکی اور عالمی سیاسی و سماجی صورتِ حال کو ماہرین موضوع بحث بنائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔