لاہورپیپلزپارٹی کی جانب سے یوم کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) یومِ کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس جوہرٹائون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدرفیصل میر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میںجنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، ڈسٹرکٹ ون کے صدر زاہد ذوالفقار خان ،ڈسٹرکٹ ٹو کے صدر آصف محمود ناگرہ ،ڈسٹرکٹ تھری کے جنرل سیکرٹری اسلم گڑا،ڈسٹرکٹ فور کے صدرچوہدری امجد علی جٹ، ڈسٹرکٹ ٹو کے جنرل سیکرٹری احمد شاہدملک ،لاہور پی ایل ایف کے صدر شاہد عباس ایڈووکیٹ ،خواتین ونگ کی زونل صدر فرحت یاسمین ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 159عدنان سرور گورسی ، منظر عباس کھوکھر ٹکٹ ہولڈر پی پی 162،فیاض بھٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 163، مجید غوری، سابق نائب صدر لاہور عامر نصیر بٹ ،صدر ہیومن رائٹس ونگ لاہورنصیر احمد،عباس شاہ،خرم فاروق ایڈووکیٹ، نبیل نصیر،وحید لودھی ، شہباز درانی ،عارف خان ،عبدالصبور ، نواب عزیز عباسی عبداللہ غوری اور ابوہریرہ غوری و دیگر عہدیداران شرکت کی۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر ،جنرل سیکرٹری لاہورڈاکٹر عائشہ شوکت اور مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یکم فروری کو مقبو ضہ کشمیرکی آزادی کے لئے ریلی نکالے بہت بڑی ریلی نکالے گی ۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنے گی۔فیصل میر نے کہا بلاول بھٹو کشمیر کے حوالے سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو لیکر چل رہے ہیں۔فیصل میر نے مزید کہاکہ اس موقع پر بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دینے پر افواج پاکستان اور سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یکم فروری کونکالی جانے والی ریلی میں پیپلرز پارٹی کے ہزاروں کارکن ،کاروں ، موٹر سائیکلوں،رکشوں، چنگ چی اورویگنوںپر سوار ہوکر شرکت کریں گے۔ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے فیصل میر نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔جنہوں نے اپنا کام تیزی سے شروع کردیا ہے۔ریلی کے تمام راستوں کو پاکستان وکشمیر کے پرچم اور پارٹی کے جھنڈوں سے سجایا جائے گا۔جگہ جگہ ریلی کے استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس ریلی کے ذریعے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا گا۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ یومِ کشمیر کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے حوالے سے فیصل میر میر کی کے صدر
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن