کمشنرحیدرآباد ٹیم کے ساتھ میہڑ کے دورے پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میہڑ (نمائندہ جسارت) کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈپٹی کمشنر دادو سید علی مرتضیٰ شاہ کے ہمراہ میہڑ پہنچے، جہاں انہوں نے شمس الدین بلبل ہائی اسکول، میہڑ کمیونٹی سینٹر، لائبریری، ریونیو آفس، سب جیل میہڑ، اسسٹنٹ کمشنر آفس اور تعلقہ اسپتال میہڑ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر حیدرآباد کی آمد پر مختلف اداروں میں ہلچل مچ گئی۔ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال، دفاتر میں موجود ملازمین کی کوتاہیوں اور دیگر مسائل پر انہوں نے ملازمین اور مقامی انتظامیہ کے افسران کی سرزنش کی اور شہر و اداروں میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔تعلقہ اسپتال میہڑ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا ہے اور انتظامیہ نے بریفنگ دی ہے کہ یکم فروری سے اسپتال کو گمس (GIMS) کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اسپتال میں نئے شعبے قائم ہو چکے ہیں اور نئی مشینری بھی پہنچ چکی ہے، جلد اسپتال کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے بھی خیریت دریافت کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید دریا نی سمیت عملے سے بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ میہڑ میں سرکاری عمارتوں اور پلاٹس پر قبضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس پر ڈی سی دادو سے رپورٹ طلب کی گئی ہے اور اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ میہڑ میں واٹر سپلائی، فلٹر پلانٹ، نکاسی آب اور گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر بھی رپورٹ طلب کر کے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے محکمے کی جانب سے فراہم کردہ ریسکیو 1122 ایمبولینسز کا مرکز میہڑ میں قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل انہوں نے تاریخی شمس الدین بلبل اسکول، جو این جی او کے حوالے کیا گیا ہے، کے مرمتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر کے مطابق حکومت، ای ایم اوز کے ساتھ مل کر تعلیم میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور بچوں کو عالمی معیار کا تعلیمی ماحول دینے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ نچلی سطح سے بہتری لائی جا سکے۔ ای ایم اوز حکومت کے ساتھ مل کر تعلیمی بہتری میں معاون کردار ادا کر رہی ہیں۔ڈفتھیریا (گلے کی بیماری) کے باعث بچوں کی اموات کے حوالے سے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی اور ڈی سی دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ یہ بیماری ان بچوں میں پھیلی جو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے محروم رہ گئے تھے۔ ان کے مطابق ہجرت، صحت کی ٹیموں سے تعاون نہ کرنے اور بچوں کو ٹیکے نہ لگوانے کے باعث بچے اس بیماری کا شکار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ میہڑ کے مختلف علاقوں میں کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے میہڑ میں جائے گا
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔