کراچی: بلڈ ایشیا نمائش میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے اہم ایونٹ 19 ویں بلڈ ایشیا نمائش 2026 کا کراچی میں شاندار آغاز ہوگیا۔
بلڈایشیا انٹرنیشنل نمائش 2026 پاکستان میں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کا اہم پلیٹ فارم ہے، یہ شاندار ایونٹ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز معاونت میں منعقد ہورہی ہے۔
افتتاحی تقریب میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے وائس چیئرمین، عمان اور ایران کے قونصل جنرل، روسی نمائندے، چینی وفود اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار شریک ہوئے۔
پہلے روز نمائش میں 11,000 سے زائد وفود نے شرکت کی جن میں ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور پالیسی ساز شامل تھے۔
پراپ ٹیک کانفرنس میں ماہرین نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اسمارٹ اور پائیدار تعمیراتی حل پر تبادلہ خیال کیا، آؤٹر مشینری ڈسپلے میں بھاری مشینری اور جدید آلات کی نمائش اور لائیو ڈیموس نے وفود کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
منتظمین کے مطابق بلڈایشیا ٹیکنالوجی ٹرانسفر، جدت اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پاکستان میں اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے، ایس آئی ایف سی پاکستان کے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانےاور جدید صنعتوں کے قیام میں کلیدی اور قابلِ ستائش کردار ادا کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔