پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز
پاکستانی حکومت کی طرف سے معاشی بہتری کیلئے کی جانے والی کوششوں کا آئی ایم ایف نے بھی اعتراف کرلیا۔
ڈیوس عالمی اقتصادی فورم میں میڈیا سے گفتگو میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جب بھی کسی کام کا بیڑہ اٹھایا تو پھر وہ کرکے دکھایا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک کی بہتری کیلئے مشکل مگر ضروری اصلاحات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے سنجیدگی سے اصلاحات کو اپنایا اور اسکے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ بجٹ کے کڑے نظم وضبط کے نتیجے میں عوام کی بہتری کیلئے وسائل میسر ہورہے ہیں۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ کافی عرصے سے نہایت تعمیری اور مثبت رابطہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبصرین کے نزدیک آئی ایم ایف سربراہ کی توثیق سے ثابت ہوا کہ پاکستان درست معاشی راستے پر گامزن ہے۔ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرچکے۔
حکومتی کوششوں کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ،افراط زر اورشرح سود میں کمی آرہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے ایران کیخلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرکے جرأت مندانہ اقدام کیا، ایرانی سفیر پاکستان نے ایران کیخلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرکے جرأت مندانہ اقدام کیا، ایرانی سفیر سانحہ گل پلازہ: خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ ایران امریکا کشیدگی: برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے حیدرآباد: کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق آزاد کشمیر میں سفید گالوں کی برسات، مظفر آباد میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا بالائی علاقوں میں برفباری سے مکانات، درخت گر گئے، مواصلاتی نظام درہم برہم، گاڑیاں پھنس گئیں، درجنوں افراد ریسکیوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے بحری جہازوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کا ازالہ ایرانی اثاثوں سے کرنے کی بات کی تھی۔ ایران نے اس مؤقف کو بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک خطرناک اور اشتعال انگیز نظیر قرار دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی ملک کے اثاثوں کو مستقبل کے غیر متعلقہ دعووں کی بنیاد پر ضبط کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو عالمی مالیاتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے مستقبل کے غیر متعلقہ نقصانات کی ادائیگی کے لیے ضبط کرنا ایک اشتعال انگیز نظیر ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو ممالک یا ادارے اس طرح کے ضبط شدہ اثاثوں سے فائدہ اٹھانے یا اس اقدام کی حمایت کرنے کی کوشش کریں گے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر حکومتیں اس طرز عمل کو معمول بنا لیں تو پھر دنیا میں کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔
عباس عراقچی کے مطابق اس طرح کے اقدامات عالمی مالیاتی نظام میں بے یقینی، افراتفری اور قانونی تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں، جن کے نتائج نہ صرف غیر خوشگوار بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی، اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔
Seizing another nation's assets to pay for unrelated future claims is an incendiary precedent.
Those who celebrate or profit from such funds should remember: once governments normalize confiscation, no one's assets are safe. Ensuing chaos will not be pretty or peaceful.
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اثاثوں کی ضبطی جیسے اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس سے عالمی سرمایہ کاری، بین الاقوامی تجارت اور ممالک کے درمیان مالیاتی اعتماد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔