ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 17 ٹورنامنٹ: آئی ایم سی بی اسکول اور گیلیکسی کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 17 ٹورنامنٹ میں آئی ایم سی بی اسکول اور گیلیکسی کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی مستقل مزاجی اور ٹیم ورک نے ٹورنامنٹ میں نمایاں مقام دلایا۔ ٹیم کے کپتان محمد عبداللہ نے غیر معمولی آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 470 رنز اسکور کیے جن میں 6 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ باؤلنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے 30 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عبداللہ نے تین مرتبہ پانچ وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی طرح محمد حزیفہ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں تین مرتبہ پانچ وکٹیں شامل ہیں۔ عبدالہادی شاہ نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 16 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ بیٹنگ کے شعبے میں محمد انشال احمد نے ایک شاندار سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا۔ منتظمین کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کو نیشنل کوچ ظہور بھٹی کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ کوچنگ کا نتیجہ قرار دیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کوچ کی محنت، نظم و ضبط اور جدید تربیتی طریقوں نے نوجوان کرکٹرز کو اعتماد اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا جس کے باعث ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار نتائج حاصل کیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ میں حاصل کی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔