یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ پر درآمدی ڈیوٹی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
ایف بی آر نے ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کیلئے نئی پرائس ویلیوایشن کر دی۔سرکاری دستاویز کے مطابق چین سے درآمدی 16 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.78 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی، چین کے علاوہ دیگر ملک سے درآمدی 16 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی۔چینی امپورٹڈ 32 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔