سٹی42:  لاہور میں بسنت میلہ 6 سے 8 فروری تک منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بسنت کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور عوامی تحفظ سے متعلق جامع اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زونز میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ اندرون شہر کی چھتوں کا پبلک بلڈنگ سیفٹی کے تحت سروے کیا جا رہا ہے۔ خطرناک قرار دی جانے والی چھتوں پر وارننگ نوٹس آویزاں کیے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے موٹر سائیکلوں پر فوری طور پر سیفٹی راڈ لگوانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ

کمشنر لاہور مریم خان نے ہدایت کی کہ والڈ سٹی، پبلک سیفٹی، لیسکو اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ بسنت سے قبل ایل ڈبلیو ایم سی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کرے گی جو بسنت کے اختتام تک جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی آفس لاہور میں بسنت کا مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کر دیا ہے، جبکہ شہر بھر میں روڈ سیفٹی کیمپس کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں میں مفت سیفٹی راڈز تقسیم کی جا رہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ 6 فروری سے قبل ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔

 حکومت نے مری میں سیاحوں کیلئےنئی سہولت متعارف کروادی

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز، ڈائریکٹر جاوید چوہان اور ڈی جی اندرون لاہور اتھارٹی نجم الثاقب نے شرکت کی۔

دوسری جانب بسنت کے موقع پر لاہوریوں کے لیے خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں شہریوں کو ممکنہ طور پر چار دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ 5 فروری کو یومِ کشمیر کی سرکاری چھٹی کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات پہلے سے موجود ہیں، جبکہ جمعہ کی چھٹی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بینائی سے محروم افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ 

حکام کے مطابق اضافی چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم ہو اور سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کی تعداد محدود رہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کمشنر لاہور

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار