مریم اورنگزیب سے ایشیائی بینک وفد کی ملاقات، منصوبوں پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جن فینگ ژانگ، کنٹری ڈائریکٹر ایما فان، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی اور نسّنکا سالگادو شامل تھے۔اس ملاقات میں صحت، تعلیم، زراعت، فلڈ مینجمنٹ، کلائمیٹ ریزیلینس اور دیگر اہم شعبوں میں جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس مقصد کے لیے پنجاب ون میپ متعارف کرایا گیا ہے جو زمین اور زیرِ زمین تمام فزیکل اثاثوں، آبادی اور انفراسٹرکچر پر مشتمل ایک جامع ڈیجیٹل نقشہ ہے، جس سے تمام سیکٹرز میں بہتر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور صحت وزیراعلیٰ کی اولین ترجیحات ہیں، جن کے تحت میڈیکل ڈسٹرکٹس، جدید کیتھ لیبز اور تعلیمی سہولیات کے ڈیٹا پر مبنی ڈیمانڈ پلاننگ کی جا رہی ہے، سیف سٹی منصوبہ جون تک پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں مکمل کیا جائے گا جبکہ جون تک 1 لاکھ 60 ہزار گھر عوام کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ای موبیلیٹی ٹرانسپورٹ کے وژن کے تحت گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو منصوبے، ای بسز اور ای بائیکس متعارف کرائی جا رہی ہیں، سوشل اکنامک رجسٹری کا 98 فیصد ڈیٹا مکمل ہو چکا ہے جبکہ 186 عوامی خدمات کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔زراعت کے شعبے میں ای موڈرنیزیشن، ایگریکلچر میکانائزیشن، ایگری بزنس مالز، ایکوا کلچر اور شرمپ فارمنگ پر نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے، کسانوں کو اس سال 20 ہزار سپریڈرز اور ملچرز فراہم کیے جائیں گے جبکہ سپر سیڈرز کے استعمال سے ماحولیاتی بہتری اور پیداواری لاگت میں کمی آئی ہے۔فلڈ مینجمنٹ، آبپاشی، کلائمیٹ ایکشن پلان، کولڈ اسٹوریج، لاجسٹکس اور ویلیو ایڈیشن پر بھی مؤثر عملدرآمد جاری ہے، ریجن کی پہلی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام پر عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پنجاب حکومت کی اصلاحات، ڈیجیٹل گورننس اور زرعی ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور زراعت، ویلیو ایڈیشن، زرعی برآمدات اور فشریز کے شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور بسنت فیسٹیول میں اہلِ خانہ سمیت شرکت کی دعوت دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مؤثر مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط ہی مسائل کے پائیدار حل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی اعتماد میں اضافے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) کے تحت طے پانے والے نکات پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کی قیادت خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر متفق ہے، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔