City 42:
2026-07-24@02:41:09 GMT

شہریوں کی موجیں ہی موجیں،بسنت پر 4 چھٹیوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: لاہور میں 6 فروری کو بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر حکومت پنجاب نے اس دن کو تعطیل کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔

 ذرائع کے مطابق 6 فروری کو لاہور میں مقامی تعطیل بسنت کی وجہ سے دی جائے گی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 5 فروری کو چھٹی رکھنے کی تجویز دی تھی، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 6 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سونے کی اونچی اڑان، ساڑھے 6 ہزار روپےفی تولہ مہنگا ہوگیا

 جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے جس کے بعد صوبائی حکومت نے جمعہ المبارک پر بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس طرح  بسنت پرلاہوریئے لانگ ویک اینڈ انجوائے کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں ہوں گی۔

 ڈی سی لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے اہلخانہ کے ساتھ مل کر بسنت منا سکتے ہیں، تاکہ روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ محکمے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہری امن و امان کے ساتھ بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔

سعودی عرب کا یمن کو 8 کروڑ ڈالر سے زائد امداد فراہم کرنے کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فروری کو

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا