ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کا اجلاس، اصلاحات، بروقت انصاف پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔ ضلعی عدالتوں میں اصلاحات، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیو ججز لائبریری میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی ضلعی عدالتی اصلاحات کا اہم اجلاس ہوا۔ ضلعی عدالتوں میں اصلاحات، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور زیرغور آئے۔ اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان باریچ نے شرکت کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جنید غفار شریک ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے آن لائن شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ہائی کورٹس کے بہترین تجربات، عملی اقدامات کو ضلعی عدالتوں میں نافذ کرنے کے لیے تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ جسٹس چیف جسٹس
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔