سانحہ گل پلازہ، ملبے سے برآمد ڈیڑھ کلو سونا کس کا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سونا اس مقام سے ملا جہاں پہلے جیولری کی دکان قائم تھی، جس کے بعد برآمد شدہ سونا دکان کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ گل پلازہ کراچی میں منہدم عمارت کے ملبے سے ملنے والے ڈیڑھ کلو سونے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا عمل بدستور جاری ہے، جہاں آج سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ کلو سونا برآمد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سونا اس مقام سے ملا جہاں پہلے جیولری کی دکان قائم تھی، جس کے بعد برآمد شدہ سونا دکان کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹا رہی ہیں، تاکہ قیمتی اشیا اور ممکنہ انسانی باقیات کو نقصان نہ پہنچے۔ انتظامیہ کے مطابق ملبے میں اب بھی کئی ایسے حصے موجود ہیں جہاں مکمل رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔