متنازعہ ٹویٹس کیس: ایمان مزاری‘ شوہر کو 17, 17 برس قید‘ 3 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پیکا ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر سترہ سترہ سال قید اور تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ جج محمد افضل مجوکہ نے ایس ایس پی آپریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی کو ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے آرڈر کی روشنی میں جرح کا آخری دن ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ سکیورٹی ایشوز اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر 5 سے 6 گھنٹے کا وقت چاہیے۔ عدالت سے استدعا ملزموں کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ساڑھے دس بجے بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو لنک سسٹم چیک کرایا۔ ایمان مزاری نے میڈیا کی کمرہ عدالت موجودگی سے متعلق استفسار کرتے ہوئے جج محمد افضل مجوکہ سے کہا کہ ہم پر تشدد کیا جارہا ہے، ہمیں پانی کھانا نہیں دیا جا رہا۔ ایمان مزاری، ہادی علی سماعت ختم ہونے سے قبل کرسی سے اٹھ کر چلے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایمان مزاری
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔