غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
لندن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر شمولیت اختیار کی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، وفاقی کابینہ نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا اختیار دیا تھا، غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اورغزہ کی تعمیر نو ہوگی، ڈیووس کا بہت اچھا دورہ رہا، ڈیووس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جنگ رکوانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جنگ رکنے پر جنوبی ایشیا کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غزہ پیس بورڈ میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز