ایف بی آر افسر کا پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے ویزے لگوانے کا اسکینڈل بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر کے ویزا اسکینڈل کو ایف آئی اے نے بے نقاب کر دیا، جس میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق فرانس کے ویزے کے لیے دو پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 2 افراد کامران اور عامر شہزاد کے لیے سرکاری ای میل بھی فرانسیسی ایمبیسی کو ارسال کی گئی، جس میں پرائیویٹ افراد کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ان پرائیویٹ افراد میں ایک ڈرائیور اور ایک پراپرٹی ڈیلر شامل ہے۔
چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والا سپیشل ٹکٹ ایگزامینر معطل
تحقیقات کے مطابق ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان نے ویزوں کے حصول کے لیے 53 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایف بی آر افسر کو بینک کے ذریعے رقوم منتقل کی تھیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایف آئی اے ایف بی آر کے مطابق کے ویزے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔