ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سلمان علی آغا کو 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت سونپی گئی ہے۔ اعلان کردہ ٹیم میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق اور ابرار احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تجربہ کار کھلاڑیوں بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جو ایونٹ کی تیاری کے طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور سیریز کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔