آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ یکم فروری کو کوئنز اسپورٹس کلب، بلوایو میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے آر ایس امبریش نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان آیوش مہاترے نے نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے گروپ مرحلہ ناقابلِ شکست رہتے ہوئے مکمل کیا۔

گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد سپر سکس مرحلے کی لائن اپ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں گروپ اے اور ڈی کی تین تین ٹیمیں سپر سکس گروپ ون جبکہ گروپ بی اور سی کی تین تین ٹیمیں گروپ ٹو میں شامل ہیں۔

گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بار کی چیمپئن پاکستان ٹیم سپر سکس مرحلے میں دو پوائنٹس کے ساتھ داخل ہو رہی ہے جو اسے زمبابوے کے خلاف فتح کے نتیجے میں ملے۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا سپر سکس میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گی جبکہ دوسرا اور اہم ترین میچ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہوگا۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو دونوں سپر سکس میچز جیتنا ناگزیر ہوگا۔ واضح رہے کہ سپر سکس کے ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 فروری کو ہارارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فروری کو

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا