برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے،جسٹس (ر) اطہر من اللہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے،جسٹس (ر) اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )جسٹس ریٹائرڈ اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی ہی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے۔الحمرا میں سہ روزہ تھنک فیسٹ 2026 کے آخری روز خصوصی گفتگو میں جسٹس (ر)اطہر من اللہ نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے میں جانوروں کے حقوق پر فیصلہ دے چکا ہوں، جانوروں اور انسانوں کے ساتھ زیادتی میں خاص فرق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں معاملے ایک ہی سوچ سے آتے ہیں، یہ سوچ معاشرے میں ظلم پھیلاتی ہے، بنیادی حقوق معاشرے میں حکومت کی جانب سے لاگو کروائے جاتے ہیں، معاشرے کی طاقت برابری میں ہوتی ہے۔اطہر من اللہ نے واضح کیا کہ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب جمہوریت نہیں ہوتی، جب ملک ایک اتھاریٹیرین سوچ سے چلتے ہیں، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جہاں آئین موجود ہے، بنیادی حقوق موجود ہیں لیکن یہ کاغذ پر ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ کاغذی باتیں عملی زندگی میں کوئی حصہ رکھتی ہیں؟ یہاں پر اتھاریٹیرین سسٹم ہے، اس سسٹم سے سب سے زیادہ نقصان عام اور غریب آدمی کا ہوتا ہے، اتھاریٹیرین نظام ایک کمزور ملک کی نشانی ہوتی ہے مضبوط ملک کی نہیں۔ جسٹس (ر) اطہر من اللہ نے حاضرین سے کہا کہ ہمیں خود سے سوال کرنا ہو گا کہ کیا ہم جمہوری ملک میں ہیں یا اتھاریٹیرین نظام میں ہیں؟ کاوان نامی ہاتھی کے حق کئے گئے فیصلے میں بہت سی باتیں نہیں لکھیں کیوں کہ وہ شرمندگی کا باعث بنتیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر اسلام آباد کی 50فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں، ذرائع وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر منفرد کمیونٹی مارکیٹوں کا کامیاب انعقاد جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اطہر من اللہ نے کی بنیاد
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔