سانحہ گل پلازہ، این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سرچنگ ٹیم نے بتایا کہ گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ’ایچ‘ کا نشان مارک کیا گیا ہے، ایچ نشان کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ گل پلازہ کراچی کی تحقیقات کیلئے این اِی ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کو معائنہ کروایا۔ اس موقع پر اربن سرچنگ ٹیم نے بتایا کہ جہاں سرچنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے، وہاں مارکنگ کی جا رہی ہے، گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ’ایچ‘ کا نشان مارک کیا گیا ہے۔ اربن سرچنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ایچ نشان کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔ انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں، افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔