کالعدم دہشتگرد تنظیم کی شرانگیزی پر مبنی جلسہ انتہائی قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی و دیگر نے مطالبہ کیا کہ نفرت انگیز تقاریر، نعروں اور جلسوں کی بنیاد پر کالعدم تنظیم کیخلاف ایف آئی آر درج اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی رہنماء مولانا منور حسین سولنگی، مجلس علماء مکتب اہلِ بیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا حافظ عبدالقادر جعفری اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کالعدم دہشت گرد تنظیم کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمبر شہداد کوٹ جیسے حساس ضلع میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے شرانگیزی پر مبنی جلسہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف امن عامہ کے لیے خطرہ ہیں، بلکہ ریاستی رٹ کو بھی چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، کمشنر لاڑکانہ، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کالعدم جماعت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ نفرت انگیز تقاریر، نعروں اور جلسوں کی بنیاد پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قمبر شہداد کوٹ کے شیعوں کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آخر میں انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرانگیز سرگرمیوں کے خلاف اور قمبر شہدادکوٹ کے مومنین کے پرامن احتجاج کی حمایت میں سوشل میڈیا اور ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کریں۔
اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر شکارپور اصغر علی سیٹھار، ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت عبدالعلی کھوہارو، گلزار علی مہر اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ تحصیل لکھی غلام شاہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیرآباد میں ڈاکٹر عنایت اللہ میمن کاہی میں راجہ ھکڑو فدا حسین مہر اور گوٹھ ناپر مولانا ساجن مہر مولانا عارف حسین مہر میں مقامی مومنین کرام اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے شکارپور کی 11ویں برسی کے سلسلے میں 30 جنوری 2026 کو مجلس عزا اور عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے دین، ملت اور وطن کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپیل کی کہ عوام بڑی تعداد میں اس مجلس عزاء اور برسی شہداء میں شرکت کرکے اپنے عظیم شہداء سے عقیدت، محبت اور وفاداری کا اظہار کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے نے کہا کہ انہوں نے تنظیم کی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :