پرتھ اسکارچرز بی بی ایل 15 کی چیمپئن بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پرتھ(ویب ڈیسک) اسکارچرز(Perth Scorchers) بی بی ایل 15 کی چیمپئن بن گئی،پرتھ اسکارچرز نے چھٹی بار بی بی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔فائنل میں سڈنی سکسرز کو 6وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پرتھ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 132 رنز بنائے ، جواب میں پرتھ اسکارچرز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے اسمتھ، ہینرکس اور فلپ 24،24رنز کیساتھ نمایاں رہے،جوئل 19 اور شاہ نے 14رنز بنائے،6بیٹر ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔
پرتھ اسکارچرز کی جانب سے بالر رچرڈسن اور ڈیوڈ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں، برڈمین نے 2 وکٹیں، ہارڈی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
جواب میں پرتھ اسکارچرز کے مچل مارش نے 44رنز کی اننگز کھیلی،فن ایلن 36 ، جوش انگلس 29رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہارڈی 5 ،ایشٹن 2 ، کوپرنے 2رنز بائے ، سکسرز کی جانب سے ایبٹ نے 2وکٹیں، اسٹارک اور ایڈورڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرتھ اسکارچرز
پڑھیں:
کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسر افضل خان کا فاتحانہ آغاز
کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستانی باکسر افضل خان نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر لی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 65 کلوگرام کیٹگری میں افضل خان نے سیچیلیس کے جوانی بوسین کو 0-5 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب سوٸمنگ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے شرکت کرنے والے دونوں سوٸمرز کا سفر تمام تمام ہو گیا۔