تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں، شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلاء کے حوالے سے وفاقی حکومت کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل آ گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلاء سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بے بنیاد ہے، وفاق آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنےکی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ تیراہ سے لوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں ، خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کر چکے ہیں، امن جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی ، نقل مکانی کرنیوالوں کے لیے 4 ارب روپے کے اجراء پر وفاق کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
نقل مکانی اور آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنے کی وفاقی حکومت کی کوشش ناکام ہوچکی، سب جان چکے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے،شفیع جان
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نقل مکانی تیراہ سے شفیع جان
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔