نئی دہلی میں قاتل حسینہ کو خطاب کی اجازت دینابنگلادیشی عوام کی توہین ہے، بنگلادیشی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز

ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلادیش نے بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم میں بین الاقوامی جرائم ٹربیونل سے سزا یافتہ مفرور شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کی اجازت دی گئی۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد 12فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 23جنوری کو حسینہ واجد نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے بنگلادیش میں اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کیا۔ایک بیان میں بنگلادیشی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ حسینہ نے کھلے عام بنگلا دیش کی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور اپنے پارٹی وفاداروں اور عام عوام کو کھلم کھلا اشتعال دلایا کہ وہ بنگلا دیش میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کریں۔
بنگلادیشی وزات خارجہ کا کہنا تھا کہ عوامی لیگ کی قیادت کی جانب سے بے لگام اشتعال انگیزی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ عبوری حکومت کو اس کی سرگرمیوں پر پابندی کیوں لگانی پڑی۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ الیکشن کی تیاریوں اور پولنگ والے دن تشدد اور دہشت گردی کے واقعات کا ذمہ دار یہ جتھہ ہوگا، اس کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔بنگلادیشی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر انہیں حیرانی اور سخت مایوسی ہوئی ہے کہ بھارت نے مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں عوامی خطاب کرنے کی اجازت دی، یہ عمل واضح طور پر بنگلا دیش میں جمہوری منتقلی، امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں اس تقریب کے انعقاد کی اجازت دینا اور قاتل حسینہ کو کھلے عام نفرت انگیز تقریر کرنے دینا بنگلا دیش کے عوام اور حکومت کی صریح توہین ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بنگلا دیش اس بات پر سخت مایوس ہے کہ بارہا درخواستوں کے باوجود بھارت دوطرفہ حوالگی کے معاہدے کے تحت حسینہ کو بنگلا دیش کے حوالے کرنیکی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے میں تساہل سے کام لے رہا ہے اور دوسری طرف انہیں اپنی سرزمین سے ایسے اشتعال انگیز بیانات دینے کی اجازت بھی دی گئی۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بنگلا دیش اور بھارت کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے ایک خطرناک مثال ہے اور اس سے بنگلا دیش کی مستقبل کی منتخب قیادت کی جانب سے باہمی طور پر سودمند دوطرفہ تعلقات کو استوار کرنے اور آگے بڑھانے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربدقسمتی سے چچا آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹیز بھی ہائبرڈ ہو گئیں ، ایمل ولی خان بدقسمتی سے چچا آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹیز بھی ہائبرڈ ہو گئیں ، ایمل ولی خان بھارت کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، برطانوی میڈیا کی رپورٹ ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ کرنے والا افغانی نکلا،مقدمہ درج اسرائیل ایران پر حملے کے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف پاکستان علما کونسل کا افغان حکومت کے نئے فوجداری ضابطے پر تشویش کا اظہار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا، محسن نقوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بنگلادیشی وزارت خارجہ خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں بنگلا دیش کی اجازت حسینہ کو خطاب کی

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی