Jasarat News:
2026-06-02@22:20:23 GMT

شمس الرحمن سواتی کا دورہ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گزشتہ دنوں صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی نے سندھ کا دورہ کیا۔ دورہ سندھ کا آغاز کراچی سے کیا گیا۔ عزیز الحق ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی اور ان کے وفد کا اپنے ڈیرے پر پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اس استقبال کے موقع پر ایک عشائیے کا اہتمام کیا تھا جس میں عمائدین علاقہ بھی بڑی تعداد میں مدعو تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے کہا کہ ملک کے تقریباً 8کروڑ مزدور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو منظم کیا جائے اور ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کی جائے۔
اگلی صبح ’’وی ٹرسٹ‘‘ ہال میں واپڈا ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم وفا کا کل سندھ کنونشن تھا۔ جس میں تنظیم کے عہدے داروں اور لیبر لیڈرز نے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل پر روشنی ڈالی۔ شمس الرحمن سواتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے ہمیشہ واپڈا ریٹائرڈ ایمپلائز کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ اور آئندہ بھی NFL آپ کی پشتی بانی کرتی رہے گی۔
اس کے بعد مختلف لیبر فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں موجود لیبر قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جس میں IRA- 2012 میں مجوزہ ترامیم کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد پی ٹی سی ایل لیبر یونین ( رجسٹرڈ) کے چیئرمین و پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اشرف رضوی وفد کے ہمراہ صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی، اور وحید حیدرشاہ سینئر نائب صدر پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ انہوں نے ہر موقع پر پی ٹی سی ایل ملازمین کی مدد اور رہنمائی کرنے پر صدر NLF کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد کراچی کے علاقے میٹروول میں نوجوان ساتھی یاسین خان کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کی۔ جس میں عمائدین علاقہ کے علاوہ جماعت اسلامی کراچی رہنما عبد الرزاق خلجی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے کہا کہ ملک کے محنت کش طبقہ کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف جماعت اسلامی ہی ان لاچار لوگوں کی آواز بن سکتی ہے۔ ورنہ ہر پارٹی نے اس طبقہ کو صرف اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ اگر ہم اس محنت کش طبقہ کو جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے یاسین خان کو اتنا شاندار پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اگلی صبح ’’وی ٹرسٹ‘‘ ہال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے ممبران کے اعزاز میں استقبالیہ رکھا گیا تھا جس میں خصوصی طور پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شرکت کی۔ ان تمام افراد کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا جنہوں نے اجتماع عام میں صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، شمس الرحمن سواتی کی سرکردگی میں پارکنگ اور فراہمی ٹرانسپورٹ کی ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دیں۔ یہ اسناد امیر جماعت اسلامی کراچی اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے تقسیم کیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ NLF کراچی نے اجتماع عام میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، شمس الرحمن سواتی کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خان نے خصوصی اعزاری شیلڈ دی۔ صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ ہم اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ ہمیں جو بھی ذمہ داریاں دی گئیں ہمارے ساتھیوں نے خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ تقریب سے صدر NLF کراچی خالد خان، مرکزی نائب صدر ظفر خان، مرکزی ناظم مالیات وحید حیدرشاہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے نظامت کے فرائض قاسم جمال نے سر انجام دیے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پْرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔
اس دوران پی ٹی سی ایل ایمپلائز یونین کا وفد مرکزی سیکرٹری جنرل رانا اکرم اور صدر سلیم خان کی سربراہی میں صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی اور وحید حیدرشاہ سے ملاقات کے لیے ’’وی ٹرسٹ‘‘ پہنچا۔ ملاقات میں پی ٹی سی ایل ورکرز پاک گروپ کے جمیل اختر، عمران خان، عمران شمسی بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود رہے۔ ملاقات میں پی ٹی سی ایل ٹریڈ یونین کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اس کے بعد شمس الرحمن سواتی، وحید حیدر شاہ، محمد ولی سباون اور قاسم جمال DHA میں واقع سابق صدر،NlF کراچی سید شعاع النبی ایڈووکیٹ مرحوم کی تعزیت کرنے ان کی رہائشگاہ پر گئے۔ جہاں ان کے صاحبزادے کے ہمراہ دعائے مغفرت کی گئی۔ وہاں سے پیاسی یونین کے رہنما اورنگزیب کی عیادت کی۔ اور پھر پی ٹی سی ایل کے رہنما عمران شمسی کی رہائش گاہ چلے گئے جہاں پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں پی ٹی سی ایل کے عہدے داروں اور NLF کراچی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اگلی صبح فجر سے پہلے کراچی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے۔ نماز فجر موٹروے پر ادا کی۔ حیدر آباد میں سندھ نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شکیل شیخ نے استقبال کیا۔ اور وفد نے ان کے ساتھ ہی ناشتہ کیا۔ صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے صدر سندھ شکیل شیخ کے ساتھ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور پھر سکھر کے لیے روانہ ہوئے۔ مگر ٹریفک جام اور بے نظمی کی وجہ سے سفر بڑا تکلیف دہ ثابت ہوا۔ مگر ہمارے ڈرائیور فرہاد خان نے کمال مہارت کا ثبوت دیا اور سکھر بروقت پہنچا دیا۔ سکھر میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر و سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، زبیر حفیظ شیخ اور نائب صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نظام الدین شاہ نے استقبال کیا۔ جہاں پر معروف قانون دان جونیجو صاحب بھی تشریف فرما تھے۔ یہاں تنظیمی امور اور مزدوروں کی کی قانونی معاونت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اسی اثناء میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے مرکزی رہنما ممتاز علی مہر وفد کے ہمراہ تشریف لائے۔ انہوں نے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی اور وحید حیدرشاہ سینئر نائب صدر پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی سندھی اجرک اور ہار پہنائے گئے۔ اس پر صدر NLF نے پی ٹی سی ایل کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وہاں سے رخصت ہو کر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ڈہرکی پہنچے، جہاں جنرل سیکرٹری NLF سندھ محمد عمر شر نے ساتھیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ یہاں پر ایف ایف سی اور اینگرو فرٹیلائزرز کی جیتی ہوئی یونینز کے عہدے داروں کو مبارکباد دی گئی اور ہار پہنائے گئے۔ اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے درجنوں یونین رہنماؤں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ اس تقریب میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے رہنما منیر چاچڑ نے خصوصی شرکت کی۔

وحید حیدر شاہ گلزار

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے شمس الرحمن سواتی نے جماعت اسلامی کراچی امیر جماعت اسلامی میں پی ٹی سی ایل وحید حیدرشاہ استقبال کیا نے کہا کہ اس کے بعد کے ہمراہ انہوں نے NLF کراچی کے ساتھ شرکت کی کے لیے

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی