حکومت نے اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260126-08-14
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی۔ طلاق اسٹامپ پیپرکی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب کیلیے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔ بجلی، سوئی گیس اورپانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100 روپے کے بجائے اب 1000 روپے ہوگی۔ پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس1200روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے۔ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپرکی فیس100روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی گئی ہے۔ 5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپرکی فیس1200 سے بڑھا کر 3ہزار جبکہ 5لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں6 ہزار کردیاگیا، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرکی فیس میں20ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔ پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500سے 1800روپے کردی گئی۔ اسٹامپ پیرکیلئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روپے سے بڑھا کر اسٹامپ پیپر اسٹامپ پیپرکی روپے کردی گئی روپے کر کی فیس گئی ہے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔