کشمیری کبھی بھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کریں گے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
صدر آزاد کشمیر نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے، بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے کا محاصرہ تیز ہوا ہے، اس کے ساتھ شہری آزادیوں پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے خلاف غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے تسلط یا اپنے مادر وطن پر اس کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر مظفر آباد میں ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد سے، بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے کا محاصرہ تیز ہوا ہے، اس کے ساتھ شہری آزادیوں پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی حکومت اس حقیقت کو تسلیم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کے پرامن حل کی راہ ہموار کرے جو کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے تنازعہ کشمیر پر عالمی برادری کے فعال کردار کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔