Express News:
2026-07-24@05:03:09 GMT

پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل  چھ ججز نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل  چھ ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ ججز سے حلف لیا گیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض شامل تھے۔ جسٹس صلاح الدین, جسٹس صادق علی نے بھی حلف اٹھایا جبکہ جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ سے بھی حلف لیا گیا۔

حلف برداری تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری تقریب میں سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور، جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور دیگر ججز نے شرکت کی۔

تقریب میں رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ہائیکورٹ سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد