سانحہ گل پلازہ: جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ گئی، 82 تاحال لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مرکزی کاروباری علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں 17 جنوری کو پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے خطرناک حد تک مخدوش قرار دی جانے والی عمارت کو آج مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک جا پہنچی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ نو سے دس روز کے دوران ملبے سے لاشوں اور انسانی باقیات کی تلاش کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اب مزید لاشیں ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، احتیاطی تدبیر کے طور پر سروے ٹیم ایک بار پھر عمارت کا معائنہ کرے گی، تاہم مجموعی طور پر سرچ آپریشن کو تقریباً مکمل تصور کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے 73 افراد کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے کئی کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔ لاپتا افراد کی فہرست 82 تک پہنچ گئی ہے،
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 23 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں 16 کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ممکن ہوئی، اب تک 2 خواتین سمیت 22 میتیں ورثاء کے حوالے کی جاچکی ہیں، اب تک 55 خاندان ڈی این اے نمونے جمع کرا چکے ہیں، جبکہ باقی خاندانوں کو مقررہ مدت دی گئی ہے تاکہ شناخت کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 جاں بحق افراد کا مکمل ڈیٹا صوبائی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے، جبکہ جلد ہی ورثا میں امدادی چیک تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ 13 افراد کی ہلاکت سے متعلق کیے گئے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں، بارہا رابطے کے باوجود بعض خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے نمونے فراہم نہ کیے جانے کے باعث شناخت کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، گل پلازہ میں آتشزدگی کا مقدمہ تھانہ نبی بخش میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد گواہوں اور متعلقہ عملے کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک چھ سیکیورٹی گارڈز سمیت متعدد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور اگر تحقیقات کے دوران غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر سانحے کی تکنیکی اور فارنزک تحقیقات کے لیے لاہور سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم کراچی پہنچی، جس نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، تقریباً 80 سے 90 فیصد سرچنگ مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا عمل بھی جاری رہا۔
واضح رہے کہ گل پلازہ میں گزشتہ ہفتے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 1200 دکانیں جل کر خاک ہو گئیں اور درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے، فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پایا تھا۔ اس دلخراش واقعے کے بعد کراچی بھر میں تجارتی عمارتوں کی حفاظت، فائر سیفٹی انتظامات اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی این اے گل پلازہ افراد کی گیا ہے کا عمل
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم