100محفوظ بسنت کیمپس سےسیفٹی راڈزکی تقسیم جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
طاہر جمیل:بسنت کی تیاری کے سلسلے میں لاہور میں 100 محفوظ بسنت کیمپس کے ذریعے سیفٹی راڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
اس منصوبے پر مجموعی طور پر 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اور تقریباً 10 لاکھ سیفٹی راڈز شہریوں تک پہنچائے جائیں گے۔
شہر کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہےریڈ زون: اندرون لاہور سمیت 48 علاقے شامل ہیں ،ییلو زون: اچھرہ سمیت 32 علاقے شامل ہیں ،گرین زون: لبرٹی سمیت 20 علاقے شامل ہیں۔
تینوں زونز کی اہم شاہراہوں پر سو روڈ سیفٹی کیمپس فعال کیے گئے ہیں، جہاں ضلعی انتظامیہ، ٹریفک اور ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی۔ موٹر سائیکل، لوڈر اور رکشہ بغیر ہیلمٹ کے داخلہ ممنوع ہوگا۔
اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول
بسنت کے موقع پر انٹر سٹی رائیڈ کے لیے شیخوپورہ، مریدکے، شرقپور سے اندرون شہر،رائیونڈ، مانگا سے ٹھوکر تک،قصور سے چونگی امرسدھوتک فری شٹل بس سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
کل 695 بسیں شہریوں کو مفت شٹل سروس مہیا کریں گی تاکہ شہری محفوظ اور آسان آمدورفت کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔