Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:04:41 GMT

سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.79 فیصد اضافے کے ساتھ 5,071.96 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ کاروبار کے دوران یہ 5,085.50 ڈالر کی سطح کو بھی چھو گئی۔امریکی فیوچر مارکیٹ میں فروری کے لیے سونے کے سودے بھی 1.79 فیصد بڑھ کر 5,068.70 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔ گزشتہ سال 2025 میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 64 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجوہات میں محفوظ سرمایہ کاری کی مسلسل طلب، امریکی مالیاتی پالیسی میں نرمی، مرکزی بینکوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں ریکارڈ سرمایہ کاری شامل ہیں۔ چین نے دسمبر میں مسلسل چودھویں ماہ سونے کی خریداری جاری رکھی، جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک قیمتوں میں 17 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی اتحادیوں پر گرین لینڈ سے متعلق دباؤ اور مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف کی دھمکیوں نے بھی عالمی منڈیوں میں بے یقینی کو بڑھایا ہے۔ حالیہ بیانات میں انہوں نے کینیڈا پر چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی صورت میں 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی، جبکہ فرانس پر بھی شراب اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف کی بات کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان اقدامات نے سرمایہ کاروں کو مزید محتاط بنا دیا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسیوں میں غیر متوقع تبدیلیوں نے سرمایہ کاری کے روایتی طریقوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے باعث سونا ایک مضبوط متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔  دھاتوں کی عالمی تحقیقاتی فرم میٹلز فوکس کے ڈائریکٹر فلپ نیومین کے مطابق توقع ہے کہ رواں سال کے دوران سونے کی قیمتیں 5,500 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہیں، اگرچہ منافع خوری کے باعث وقتی اتار چڑھاؤ بھی آ سکتا ہے۔ دوسری قیمتی دھاتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اسپاٹ چاندی 4.

57 فیصد بڑھ کر 107.65 ڈالر فی اونس ہو گئی، جو اس سے قبل 108.60 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچی تھی۔ پلاٹینم کی قیمت 3.26 فیصد اضافے کے ساتھ 2,857.41 ڈالر اور پیلیڈیم 3.2 فیصد بڑھ کر 2,074.40 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔ چاندی جمعے کے روز پہلی بار 100 ڈالر کی حد عبور کر گئی تھی، جس کے پیچھے خوردہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور مارکیٹ میں رسد کی کمی کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈالر فی اونس

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ