صدرمملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
صدرمملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔صدرِ مملکت 29 جنوری تک یو اے ای میں قیام کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدرِ مملکت کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت کی اماراتی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک یو اے ای تعلقات، تجارتی و اقتصادی شراکت داری، دفاع،سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی غور ہوگا۔ ترجمان کے مطابق صدرِ مملکت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہری برادرانہ وابستگی کا عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔