جامعہ کراچی کی زمین پر پیڑول پمپ سیل کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے جامعہ کراچی کی زمین پر پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام لگا کر سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا حکم 3 ہفتے کیلیے معطل کردیا۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو جامعہ کراچی کی زمین پر پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام لگا کر سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار پی ایس او کے وکیل عاصم اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کا الزام غلط ہے، 2012 سے زمین خریدی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ سیل کرنے سے پہلے درخواست گزار کو صفائی کا موقع نہیں دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا پٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم 3 ہفتے کے لیئے معطل کردیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے پٹرول پمپ سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹرول پمپ بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔