ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز خطاب، پی ٹی آئی ایم این اے پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈاکٹر امجد علی خان این اے 2 سوات 1 سے رکن قومی اسمبلی ہیں، اُن کے خلاف سوات پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکارئی میں درج کیا گیا، جس میں ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق درج مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل کی دفعات شامل ہیں، درخواست گزار ساجد علی نے اندراج مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔