کرتویہ پتھ پر ہونے والی پریڈ میں نئی فوجی یونٹس اور آپریشن سندور میں استعمال ہونے والے اہم ہتھیاروں کے ماڈل بھی دکھائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ آج بھارت بھر میں 77ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دہلی میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریبات میں بھارت اپنے ترقیاتی سفر، ثقافتی تنوع اور فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کرتویہ پتھ پر ہونے والی پریڈ میں نئی فوجی یونٹس اور آپریشن سندور میں استعمال ہونے والے اہم ہتھیاروں کے ماڈل بھی دکھائے گئے۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ "کرتویہ پتھ" کی تقریبات "وندے ماترم" کی 150ویں سالگرہ کی تھیم پر مبنی تھی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تقریب کی صدارت کی۔ یہ تقریب صبح 10:30 بجے سے شروع ہوئی اور تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے 77ویں یوم جمہوریہ کے موقعے قوم کو مبارکباد پیش کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا "میرے تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد، دعا ہے کہ یہ عظیم قومی تہوار، بھارت کی عزت، فخر اور شان کی علامت، آپ کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش سے بھر دے، ترقی یافتہ بھارت کا عزم مزید مضبوط ہوجائے، یہ میری دلی خواہش ہے"۔ یوم جمہوریہ کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم جمہوریہ

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا