پاکستانی فلم ساز ومصنف ناصر ادیب نے نامور ہدایت کار سید نور اور اداکارہ صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق مزید راز افشا کردیے۔ 

مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی مشہور فلموں کے مصنف ناصر ادیب آج کل وہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلمی موضوعات پر اپنی بصیرت افروز گفتگو کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں۔

اپنے حالیہ پوڈکاسٹس میں ناصر ادیب مختلف فلمی شخصیات سے متعلق اہم انکشافات کرتے دکھائی دیے۔

رواں ہفتے پوڈکاسٹ میں انہوں نے فلم اسٹار صائمہ سے متعلق گفتگو کی جنہیں حال ہی میں ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اپنی اداکاری پر ٹی وی پر خوب سراہا گیا۔

دی بلیو ٹروتھ ڈیجیٹل کے لیے عبدالحئی صدیقی کو دیے گئے انٹرویو میں ناصر ادیب نے سید نور اور صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے رکھیں۔

صائمہ اور سید نور کے خفیہ نکاح پر بات کرتے ہوئے ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ سید نور ان کی زندگی میں آئے اور مجھے اس بارے میں علم ہوا، اگرچہ ان کے تعلق کی تصدیق نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت تھی کہ وہ ان کے ساتھ تعلق میں کیسے ہو سکتی ہیں، کیونکہ صائمہ بہت باپردہ اور محفوظ طبیعت کی مالک تھیں، بعد میں مجھے ان کی شادی کی خبر ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی میرے ایک فلم کے پروڈیوسر کرامت گجر نے کروائی، جو دونوں کے قریبی دوست تھے جب کہ پوری انڈسٹری اس شادی کے خلاف ہو گئی کیونکہ کئی ہدایت کار صائمہ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ مجھے دکھ نہیں ہوا، لیکن میں حیران تھا کہ صائمہ نے سید نور کو کیوں چُنا، میں اب بھی ان کے خلاف تھا، لیکن ایک دن قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہوئے میں نے یہ آیت پڑھی کہ ’پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ صائمہ ایک نیک عورت ہیں، جن میں لالچ نہیں تھا، اگر انہوں نے سید نور سے شادی کا فیصلہ کیا تو ضرور ان میں کچھ اچھی خوبیاں ہوں گی، اس کے بعد میں نے فوراً اپنی تمام رنجشیں ختم کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صائمہ ایک سادہ عورت تھیں، وہ زیادہ دوست نہیں بناتیں اور نہ ہی کسی اسکینڈل میں ملوث رہیں، ان کا صرف ایک ہی اسکینڈل تھا، اور وہ بھی سید نور کے ساتھ۔ ہر عورت کو ایک اسکینڈل کا حق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سید نور کے خلاف تھا، لیکن بعد میں میں نے ان کے خلاف اپنی دشمنی ختم کر دی اور وہ نہیں بدلے، لیکن میں نے پھر بھی ان کے ساتھ تمام اختلافات ختم کر دیے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہ صائمہ کے خلاف

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی