Jasarat News:
2026-07-24@04:47:34 GMT

سعودی عرب میں 18 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملک کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران 18 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کرلیا گیا ۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 442 افراد کو گرفتار کیا ۔ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر داخل ہونے کے الزام میں 1 ہزار 762 تارکین کو گرفتار کیا گیا جن میں 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ تفتیشی ٹیموں نے قانونِ محنت کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار 827 تارکین کو حراست میں لیا جن کا کیس وزارتِ محنت کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مکمل تفتیش کے بعدان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق گرفتار شدگان میں 46 افراد بھی شامل تھے جوغیرقانونی طریقے سے مملکت سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ 11 افراد کو اقامہ و رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرقانونی تارکین کو پناہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیرقانونی تارکین کی خلاف

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ