چُپرسن ویلی: فالٹ زونز کے نرغے میں ایک انسانی بحران
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
گلگت بلتستان کی وادیاں دنیا بھر میں قدرتی حسن، بلند پہاڑوں اور خاموش مناظر کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ انہی وادیوں میں واقع چُپرسن ویلی، جو ضلع گوجال ہنزہ کا ایک سرحدی علاقہ ہے، آج ایک ایسے بحران سے دوچار ہے جس نے اس کے باسیوں کی زندگی، سلامتی اور مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
گزشتہ چند مہینوں سے چُپرسن ویلی اور اس کے گردونواح میں زیرِ زمین جھٹکوں، دھماکوں جیسی آوازوں اور مسلسل آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ صورتحال محض وقتی زلزلہ نہیں بلکہ ایک مسلسل اور بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکی ہے، جس کے باعث مقامی آبادی شدید خوف، ذہنی دباؤ اور بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے۔
13 اکتوبر کو آنے والا ایک شدید زمینی جھٹکا چُپرسن کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ اس جھٹکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا، گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور کئی رہائشی عمارتیں غیر محفوظ ہو گئیں۔ خوفزدہ ہو کر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور یوں ایک بڑے پیمانے پر عارضی بے گھری کا آغاز ہوا۔
موجودہ صورتحال کے مطابق، علاقے میں تقریباً 80 فیصد خاندان ٹینٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ شدید سرد موسم، محدود سہولیات اور غیر محفوظ رہائش نے خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور خواتین کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
جغرافیائی حقیقت: فالٹ زونز کے درمیان قید وادیچُپرسن ویلی کی جغرافیائی ساخت اس بحران کی بنیادی وجہ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ وادی چار بڑے ایکٹیو فالٹ زونز کے درمیان واقع ہے، جن میں:
مین قراقرم تھرسٹ (Main Karakoram Thrust – MKT)
مسگر فالٹ
ہیرات فالٹ (افغانستان کی سمت)
قراقرم میٹامورفک کمپلیکس (چین کی طرف)
یہ تمام فالٹس ایکٹیو تصور کیے جاتے ہیں۔ 1992 میں سائنسدان گانگچن کی تحقیق کے مطابق، مسگر فالٹ ایک اسٹرائیک سلِپ فالٹ ہے، جو معمولی زمینی حرکت پر بھی شدید آفٹر شاکس پیدا کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کم میگنیٹیوڈ کے زلزلے بھی چُپرسن اور مسگر ویلی میں غیر معمولی شدت کے ساتھ محسوس ہوتے ہیں۔
چُپرسن ویلی کی زمین زیادہ تر لو گریڈ سے میڈیم گریڈ میٹامورفک راکس پر مشتمل ہے، جو لوز کنسولیڈیٹڈ پارٹیکلز رکھتے ہیں۔ اس قسم کی ساخت میں:
وائبریشن جلدی پھیلتی ہے
شیکنگ زیادہ دیر تک محسوس ہوتی ہے
آفٹر شاکس کی فریکوئنسی بڑھ جاتی ہے
یوں معمولی زلزلہ یا بیرونی وائبریشن بھی مقامی سطح پر بڑے اثرات پیدا کر سکتی ہے۔
انسانی سرگرمیاں اور اضافی خطراتقدرتی عوامل کے ساتھ ساتھ بعض انسانی سرگرمیاں بھی اس مسئلے میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ علاقے میں مقامی سطح پر مائننگ اور تعمیراتی کاموں کے دوران ڈائنامائٹ یا بلاسٹنگ کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے زمینی وائبریشن مزید بڑھ جاتی ہے۔
اگرچہ یہ سرگرمیاں محدود پیمانے پر ہوتی ہیں، مگر ایک حساس فالٹ زون میں ان کے اثرات کئی گنا زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔ اس پہلو پر تاحال کوئی جامع ضابطہ یا نگرانی کا نظام نظر نہیں آتا۔
مسلسل جھٹکوں اور زیرِ زمین آوازوں نے عوام میں یہ خدشہ بھی پیدا کر دیا ہے کہ کہیں زمین کے اندر کوئی غیر معمولی سرگرمی—جیسے لاوا، گیس یا پریشر زون—تو متحرک نہیں ہو رہا۔ حالیہ دنوں میں آغا خان ایجنسی (AKDN) اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی ٹیموں نے علاقے کا دورہ کیا ہے، تاہم ان کی حتمی رپورٹ تاحال منظرِ عام پر نہیں آئی۔
یہ رپورٹ نہ صرف عوامی خوف کم کرنے کے لیے اہم ہے بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
سردی، بیماری اور انسانی بحرانزلزلوں کے خطرے کے ساتھ ساتھ چُپرسن کے عوام کو گلگت بلتستان کی شدید سردیوں کا بھی سامنا ہے۔ اگرچہ مختلف اداروں نے ٹینٹس فراہم کیے ہیں، مگر یہ ٹینٹس:
شدید سردی کے لیے ناکافی ہیں
طویل مدتی رہائش کے قابل نہیں
بیماریوں اور صحت کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں
یہ صورتحال واضح طور پر ایک ہیومینیٹیرین کرائسس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
چُپرسن کا مسئلہ صرف فوری امداد سے حل نہیں ہو سکتا۔ اس کے لیے ایک جامع، سائنسی اور طویل مدتی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، جس میں:
تفصیلی جیولوجیکل سروے
مستقل یا نیم مستقل محفوظ شیلٹرز
سردیوں سے بچاؤ کے انتظامات
طبی سہولیات
اور ممکنہ ری لوکیشن پلان
شامل ہوں۔
حکومتِ گلگت بلتستان، وفاقی اداروں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو اس مسئلے کو وقتی ایمرجنسی کے بجائے پالیسی لیول کے بحران کے طور پر دیکھنا ہوگا۔
چُپرسن ویلی آج بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہے، مگر اس حسن کے نیچے ایک غیر مستحکم زمین سانس لے رہی ہے۔ اگر بروقت اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔
چُپرسن کے عوام کسی رعایت کے طلبگار نہیں،
وہ صرف محفوظ زندگی، سائنسی وضاحت اور ذمہ دار حکمرانی کا حق مانگ رہے ہیں۔
یہ ایک وادی کی آواز نہیں،
یہ مستقبل کے لیے ایک وارننگ ہے۔
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چ پرسن ویلی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی کے پیش نظر چونگ چنگ چڑیا گھر نے جانوروں کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ٹھنڈے پانی، پھلوں اور جدید کولنگ سسٹمز کے ذریعے گرمی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چونگ چنگ چڑیا گھر میں دیوقامت پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑے اور دیگر جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی کے تالاب، مصنوعی بارش (مسٹنگ سسٹم)، سایہ دار مقامات اور خصوصی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔
چڑیا گھر میں موجود دیوقامت پانڈا دن کے گرم اوقات میں پانی کے تالابوں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے باڑوں میں مسلسل پانی کی باریک پھوار چلائی جا رہی ہے تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔
اسی طرح دریائی گھوڑوں اور ہاتھیوں کو جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھنے کے لیے تربوز اور دیگر پانی سے بھرپور پھل کھلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے نہانے اور پانی میں رہنے کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانڈا نسبتاً ٹھنڈے موسم کے جانور ہیں اور شدید گرمی ان کی صحت، خوراک اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی وجہ سے چین کے مختلف چڑیا گھروں میں موسمِ گرما کے دوران کولنگ سسٹمز، برف کے بلاکس، ایئر کنڈیشنڈ انڈور حصوں اور پانی سے بھرپور غذا کا استعمال معمول کا حصہ بن چکا ہے۔
چونگ چنگ چین کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ پہنچ جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث مقامی انتظامیہ نے نہ صرف شہریوں بلکہ جنگلی اور قید جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی منصوبے نافذ کیے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران جانوروں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے ماحول، خوراک اور طبی نگہداشت میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ شدید گرمی کے باوجود انہیں کسی قسم کی تکلیف یا صحت کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں