ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منائیں گے، جمہوریت دن بدن کمزور ہو رہی ہے، آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی نے 8 فروری 2024 کے متنازع اور بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منائیں گے، جمہوریت دن بدن کمزور ہو رہی ہے، آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، غیور عوام حکمرانوں کی قرآن و شریعت کے متصادم آئین سازی کے خلاف احتجاج کریں گے، مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی ،،لاقانونیت ، کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ ہونگے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ قبول نہیں، شریعت، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن راستہ اختیار کریں گے، کارکن تیاری مکمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کے دوسال مکمل ہونے پر جے یو آئی کا دھاندلی کے خلاف جلسہ عام کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی جماعت کو جلسہ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جے یو آئی کریں گے کے خلاف

پڑھیں:

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔

سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار