ٹرمپ امن بورڈ محض ایک دھوکہ ہے، اشرف جلالی، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے کہا کہ حالات گواہ ہیں کہ ٹرمپ نے ہمیشہ اسرائیل کی طرفداری کی ہے، حماس پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، ان میں ٹرمپ بھی شریک جرم ہے، اب اسی ٹرمپ کی قیادت میں بنائے گئے امن بورڈ، جبکہ اس میں خود نتین یاہو بھی شامل ہے، سے کیا خیر کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قادری ہاؤس میں تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجیئیر محمد ثروت اعجاز قادری سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ امن بورڈ محض ایک دھوکہ ہے، حالات گواہ ہیں کہ ٹرمپ نے ہمیشہ اسرائیل کی طرفداری کی ہے، حماس پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، ان میں ٹرمپ بھی شریک جرم ہے، اب اسی ٹرمپ کی قیادت میں بنائے گئے امن بورڈ، جبکہ اس میں خود نتین یاہو بھی شامل ہے، سے کیا خیر کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسلم ممالک بھی ٹرمپ امن بورڈ کا حصہ بن رہے ہیں، انہیں فوری طور پر اس بورڈ سے نکل جانا چاہیے، حماس کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔
ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ قادری ہاؤس پر جو آپریشن کیا گیا ہے، میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اہلسنت کی ملک گیر جماعت پاکستان سنی تحریک کے گھر پر چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، اہلسنت کے ساتھ ناروا سلوک کی جتنی بھی مذمت کی جائے تھوڑی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ میں حکومتی غفلت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے سانحہ کے ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں، دونوں رہنماؤں نے سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ ملاقات میں صاحبزادہ عباس سلیم قادری، مفتی محمد زاہد نعمانی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی، مفتی محمد فرید احمد جلالی و دیگر موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔