اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی جائیداد اور اثاثوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانونی ملکیت پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ایکس (Twitter) پر جاری پیغام میں بتایا کہ ڈی سی اسلام آباد قبضہ یا غیر قانونی تجاوزات کی شکایت پر 7 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اسلام آباد میں سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

فرانس : کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے فوری، شفاف اور موثر کارروائی کی جائے گی تاکہ قانونی ملکیت کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی