ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، فاروق ستار، انیس قائم خانی بھی سکیورٹی سے محروم ہو گئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ وزارت داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو فوری واپس آنے کی ہدایت کر دی، ایم کیو ایم رہنماؤں نے آج شام 4 بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی، ایم کیو ایم کے وزرا اور ارکان اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایم کیو ایم کے وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں نے سکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا، ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ انہیں سکیورٹی واپس بلانے کی وجہ نہیں بتائی گئی، ممکن ہے سانحہ گل پلازہ پر تنقید وجہ بنی ہو، متحدہ رہنما نے کہا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات اٹھاتے رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکیورٹی واپس ایم کیو ایم

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن