وفاقی حکومت کی جانب سے جی بی کو 14 ارب 30 کروڑ روپے اگلے ہفتے جاری کرانے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ذرائع پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بقیہ 65 فیصد ریلیز جاری ہونے سے ٹارگٹڈ 596 منصوبوں کی بروقت تکمیل کے امکانات روشن ہونگے۔ ٹھیکیداروں کو بقایا جات کی ادائیگی بھی ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025- 26ء کا بقیہ 65 فیصد ریلیز اگلے ہفتے جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ریلیز کی پہلی 28 فیصد قسط جو کہ 6 ارب 16 کروڑ روپے اور دوسری قسط ایک ارب 54 کروڑ روپے پہلے ہی جاری ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بقیہ 65 فیصد 14 ارب 30 کروڑ روپے یکمشت جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ واضح رہے ماضی میں ریلیز سہ ماہی اقساط میں جاری کی جاتی تھی مگر وفاقی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26ء ریلیز ششماہی یعنی دو اقساط میں جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ششماہی کے بجائے اب ریلیز تین اقساط پر مشتمل ہو گئی ہے۔ ذرائع پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بقیہ 65 فیصد ریلیز جاری ہونے سے ٹارگٹڈ 596 منصوبوں کی بروقت تکمیل کے امکانات روشن ہونگے۔ ٹھیکیداروں کو بقایا جات کی ادائیگی بھی ہو سکے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت بقیہ 65 فیصد کروڑ روپے
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔