سپر ٹیکس کیس؛ آئینی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے جواب الجواب دلائل مکمل کیے۔
مزید پڑھیںسپر ٹیکس کو مختلف ہائیکورٹس میں چیلینج کرنے والے 150 درخواست گزاران کی فہرست عدالت میں پیش
چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ کوشش کریں گے آج ہی مختصر فیصلہ سنا دیں، آرڈر کا انتظار کریں اور اگر آج ممکن نہ ہوا تو کل مختصر فیصلہ جاری کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔