کراچی:

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹیبلشمنٹ نے فساد پھیلایا اور وہی ختم کرے، بس بہت ہوگیا اسٹیبلشمنٹ کو اب پروجیکٹ پیپلز پارٹی اور پروجیکٹ بلاول ختم کرنا ہوگا۔

جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی دفتر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کے بعد کراچی کے لوگ نظام سے مایوس ہورہے ہیں، کراچی میں شدید غم و غصہ ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں، کراچی کو رہنے اور جینے کے قابل نہیں چھوڑا جارہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنہوں نے ان کرپٹ مافیا کو کراچی پر مسلط کیا ہے انکو اب جواب دینا ہوگا، جنہوں نے قبضہ میئر اور فارم 47 کے ذریعے سارا فساد کیا وہی اس کو ٹھیک کریں، وزیراعلیٰ سندھ کا اب عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں، انہیں اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کب تک ان مافیاز کو ہم پر مسلط کرتی رہے گی، یہ دھندے بازی ختم کی جائے، لوگوں کی رائے کا احترام کیا جائے، کراچی کے مسئلے کا حل صوبہ یا وفاقی کنٹرول نہیں بلکہ آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی حکومت کا قیام ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو صرف اس بات میں دلچسپی ہے کہ کراچی سے مال کیسے بنایا جائے، گل پلازہ میں آگ لگی لیکن پوری صوبائی حکومت کے پاس آگ بجھانے کا انتظام نہیں تھا، فائر فائٹرز کے پاس پی پی ایز اور ماسک موجود نہیں۔ دس دس گیارہ گیارہ سال سے فائر فائٹرز کی ٹریننگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پروجیکٹس مکمل نہیں ہوکر دے رہے، ہمارے ٹیکسوں کے پیسے سے بننے والے پروجیکٹس ان کی کرپشن کی وجہ سے نامکمل ہیں، کراچی میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، سندھ حکومت پانچ ڈبل ڈیکر بسیں لاکر کہتی ہے ہم نے ٹرانسپورٹ فراہم کردیا، جتنے کی بسیں نہیں آتیں شرجیل میمن اس سے زیادہ پیسوں کے اشتہارات چلواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے، ایم ڈی اے و دیگر اداروں پر حکومت سندھ قابض ہے، کراچی میں بااختیار سٹی گورنمنٹ ہونی چاہئے، شہر پر قبضہ میئر مسلط ہے، جماعت اسلامی کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، یکم فروری کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ ہوگا جس میں آگے کا لائحہ عمل دیں گے، یہ صرف مارچ برائے مارچ نہیں ہوگا، یہ مارچ ان مافیاوں سے نجات دلائے گا، کراچی کو وڈیرہ شاہی نظام سے آزاد کرانا ہوگا۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم بورڈ آف پیس کو مسترد  اور ٹرمپ کی تعریفیں کرنے والے وزیر اعظم کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، یہ لوگ ایک مرتبہ پھر امریکا کی گود بیٹھ گئے ہیں، فلسطینی بچوں کو مارنے کے لیئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ہتھیار دیئے اور کہا کہ نیتن یاہو نے ان ہتھیاروں کا بہترین استعمال کیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جس جگہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کیے گئے وہاں ٹرمپ نے کہا کہ میں حماس کو فنا کردوں گا، کیا آپ اسرائیل کے بجائے فلسطین کے سامنے کھڑے ہونگے۔ ہم قائد اعظم کے پیرو کار ہیں، اسرائیل کے لیے جو بات قائد اعظم نے کہی تھی اس کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آرمی چیف بتاتے ہیں کہ یہ ملک اسلام کے نظریئے پر قائم ہوا ہے، ہم کہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ اسرائیل کے لیئے آئین کیا کہتا ہے ، قائد اعظم کہ کیا اقوال ہیں، آرمی چیف صاحب یہ بھی بتائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان انہوں نے کہا کہ کراچی میں

پڑھیں:

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان