وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اورپیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اورنرس کو فوری طورپر تین ما ہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرائی جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا فوری طورپر سٹروک پیشنٹ کیلئے ٹیلی میڈسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرفالج کے مریض کے فوری علا ج کیلئے سپیشلسٹ اورکنسلٹنٹ کے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سٹروک مینجمنٹ سنٹر کیلئے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ریسکیورز سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرانے کیلئے اقدامات کا حکم وزیراعلی مریم نوازشریف کی فالج کے علا ج کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے،آگاہی مہم خود لیڈ کروں گی۔ پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے۔ چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔مریم نوازشریف پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی 25سال سے زائد العمر4میں سے ایک شخص فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔بریفنگ فالج کے پری ہاسپٹل،ہاسپٹل اورپوسٹ ہاسپٹل کیئر کیلئے آگاہی اورٹریننگ لازمی ہے۔بریفنگ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف سٹروک مینجمنٹ فالج کے کرنے کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔