data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے نادار افراد کے لیے 47 ارب روپے مالیت کا رمضان ریلیف پیکیج منظور کرلیا، مستحق افراد کو نگہبان کارڈز فراہم کیے جائیں گے، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی۔نگہبان کارڈ کے ذریعے 42 لاکھ خاندانوں اور ایک کروڑ افراد کے لیے 47 ارب کا خطیر ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار ملیں روپے گے۔مستحق افراد کو امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکر وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے جب کہ ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔بینک آف پنجاب کے مقررہ دکان داروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔ کارڈ کی ایکٹیویشن کے لیے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم کیے جائیں گے، کارڈ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹیویٹ کیا جاسکے گا۔پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کے بجائے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 ’’نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان‘‘ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ’’نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان‘‘ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو نگہبان دسترخوان کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی۔نگہبان دسترخوان میں روزہ داروں کو کھجور، سموسہ، دودھ، روح افزا، کیلا اور چکن بریانی پیش کی جائے گی۔اسی طرح رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50 سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے، دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لیے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی۔ سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لیے 1250کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے اسٹالز بھی قائم ہوں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نگہبان دسترخوان کیے جائیں گے نگہبان کارڈ سہولت بازار مریم نواز کے ذریعے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن