data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی لیگ کے نئے اور تاریخی دور میں داخل ہونے کا عملی اعلان بھی ہو گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان کے مطابق غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ ماہ کی 3 تاریخ تک جاری رہے گا، جس کے دوران دنیا بھر سے نامور اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بننے کے لیے خود کو رجسٹر کر سکیں گے۔

پی ایس ایل کا گیارہواں سیزن 26 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے، جسے کئی حوالوں سے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ اس سیزن میں پہلی مرتبہ لیگ میں دو نئی ٹیمیں، حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل کی جا رہی ہیں، جس کے بعد لیگ میں ٹیموں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور مقابلوں میں مزید دلچسپی متوقع ہے۔ اس توسیع کو پی ایس ایل کی مقبولیت اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے روایتی ڈرافٹنگ سسٹم کے بجائے نیلامی کا طریقہ اپنایا جا رہا ہے، جسے پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے ایک انقلابی قدم قرار دیا گیا ہے۔

پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد ہوگا اور یہ نیلامی پاکستانی کرنسی میں کی جائے گی۔ نیلامی کے لیے مختلف کیٹیگریز کی بیس پرائس کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹاپ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر کیٹیگریز میں 2 کروڑ 20 لاکھ، 1 کروڑ 10 لاکھ اور 60 لاکھ روپے شامل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ایک خصوصی ورکشاپ کے دوران پی ایس ایل 11 سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئیں، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، فرنچائز نمائندگان، پی ایس ایل مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پی ایس ایل 11 میں کچھ منتخب کھلاڑیوں کے فرنچائزز کے ساتھ دو سالہ معاہدے ہوں گے، جس سے ٹیموں کو طویل المدتی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بتایا کہ گرینڈ آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ پانچ کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر فرنچائز ایک غیر ملکی کھلاڑی کو براہِ راست سائن بھی کر سکے گی۔ نیلامی کے لیے ہر ٹیم کے پاس 45 کروڑ روپے کا بجٹ ہوگا جب کہ ڈائریکٹ سائننگ کو شامل کرنے کی صورت میں مجموعی رقم 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائزز، کھلاڑیوں اور پی ایس ایل مینجمنٹ کے درمیان ہونے والا اجلاس خوش آئند رہا اور آکشن ماڈل پی ایس ایل کے لیے ایک تاریخی اور دور رس نتائج کا حامل قدم ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل غیر ملکی کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم