بھارت کی ایک اور ناکامی، بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
بھارت کی ایک اور ناکامی، بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔بنگلا دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرکے اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بنگلادیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کا مقصد فوجی اور دفاعی صنعتوں میں ملکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ فوجی صنعت میں ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کی تیاری پر طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی، ان مصنوعات کی عالمی سطح پر طلب موجود ہے اور بنگلا دیش کو بھی اپنی دفاعی صلاحیتیں خود تیار کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں آرمڈ فورسز ڈویژن، وزارت دفاع اور چیف ایڈوائزر کے دفتر کے درمیان مشترکہ طور پر پہلے سیکام ہو رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریبا 850 ایکڑ خالی زمین کی نشاندہی کی ہے،گزشتہ سال جون تک یہ زمین بھارتی اقتصادی زون کے لیے مختص تھی جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا، اب اس علاقے کو ماسٹر پلان میں دفاعی اقتصادی زون کے طور پر شامل کیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلا دیش کے دوست ممالک کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، اس وقت یہ بتانا ممکن نہیں کہ کون سا فوجی ساز و سامان تیار کیا جائیگا کیونکہ اس کا فیصلہ طلب اور ضرورت کی بنیاد پر کیا جائیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارتِ خزانہ کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے نئی ترجیحات طے کرنے کا فیصلہ وزارتِ خزانہ کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے نئی ترجیحات طے کرنے کا فیصلہ کے پی ،مالی بے قاعدگیاں،غیر ضروری اخراجات،انسانی سرمایہ کاری کا منصوبہ ناکام کے پی حکومت کے ٹی ٹی پی سے مفادات , نقل مکانی کا ملبہ فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے،وفاق , جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ بھارت کا قبضہ ہے: پاکستان وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس درست قرار دے دیا, ہائیکورٹس کا فیصلہ جزوی کالعدم افغانستان سے تجارت صرف قانونی طریقے سے ممکن ہے، انوار الحق کاکڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔