پنجاب بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں تیز کر دی گئیں ،رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ لاہور میں 49 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موثر انفورسمنٹ کے باعث صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں میں 85فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری کے واقعات میں 82فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طرح رواں ماہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 7ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔محمد وقاص نذیر نے کہا کہ حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال سر کو شدید چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے، جبکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور آگاہی مہمات کے باعث شاہراہوں پر نظم و ضبط میں اضافہ ہوا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کا ذریعہ بنائیں کیونکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ہی ہم سب کی سلامتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف