چاغی خوفناک ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
چاغی میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر یکمچ کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کےعلاقے یک مچ کے قریب ڈبل سیٹر گاڑی اور پراڈو کے درمیان شدید تصادم ہواجس کے نتیجے میں ڈبل سیٹر گاڑی میں سوار 7 افراد، جن میں 5 خواتین شامل تھیں،موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے،گاڑیوں میں سوار 4افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔